
Shipping Estimate
USA
- USA
- CAN
- USA
- CAN
Ships within 48 hours · Estimated delivery Jul 7 - Jul 12
For Your Every Summer RSVP, with Code: SUMMER15
Description
The Demons Novel | Fyodor Dostoevsky | ابلیس کے پرستار" "
یہ ناول محض داستان نہیں بلکہ ایک نوحہ ہے۔ ایک زوال پذیر تہذیب کا مرشید، ایک بے قرار روں کی پکار اور ایک ایسی قوم کا نوحہ جو وشنی کی جستجو میں اندھیرے کو گلے لگا لیتی ہے۔
دوستوئیفسکی نے ڈیمنز کو صرف لکھا نہیں، بلکہ دل کی گہرائیوں سے نچوڑا ہے ، جیسے اذیت کو خون کی روشنائی میں بدل کر قرطاس پر بہا دیا ہو۔ اس ناول کا پس منظر ایک ایسا روسی قصبہ ہے جو باہر سے ساکت ، مگر اندر سے بھڑکتا ہوا آتش فشاں ہے۔ ایسا منظر جہاں ہر چہرہ نقاب میں ہے اور ہر خیال بغاوت کی حدوں کو چھو رہا ہے۔
پیوتر در خودینسکی ایک ایسا شیطانی مبلغ ہے جس کی زبان زہر اگلتی ہے ، اور نکولائی اسٹاور وگن ایک ایسا پر کشش انسان ہے جو اندر سے اس قدر کھو کھلا ہے کہ اس کی خاموشی سناٹے سے زیادہ ہولناک محسوس ہوتی ہے۔ یہ دونوں کردار محض انسان نہیں، بلکہ نظریات کے بھٹکے ہوئے آسیب ہیں وہی ویمنز "جو انسان کی روح میں سرایت کر کے اسے اندر سے کھوکھلا کر دیتے ہیں۔
ڈیمینز" کی نثر میں ایک ایسی موسیقیت ہے جو ساز سے نہیں، آہ سے جنم لیتی ہے۔ اس میں چھے استعارے چہرے سے زیادہ دل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ہر مکالمہ کسی ماتمی نوحے کی طرح لگتا ہے، اور ہر لمحہ ایک ایسا سوال بن جاتا ہے جس کا جواب صرف سنائے میں چھپا ہوتا ہے۔ کیریلوف کا جنون، شاتووف کی صداقت ، اور در خودینسکی کی سازشیں یہ سب ایسے خواب ہیں جن کی تعبیر صرف اذیت میں ملتی ہے۔
یہ ناول ایک آئینہ ہے، جس میں جھانکنے والا اپنے اندر کا وہ چہرہ دیکھتا ہے جو اجنبی بھی ہے اور سچا بھی۔ یہ چہرہ چیختا نہیں ، مگر دل کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔
دوستوئیفسکی کی یہ تخلیق ایک ایسی قیامت کی پیش گوئی ہے جو ہتھیاروں سے نہیں، خیالات سے آتی ہے۔ ناول کی زبان صوفی کے وجد میں ڈوبے ہوئے کلام کی طرح ہے۔ کبھی روشن، کبھی پر اسرار، کبھی گمبھیر۔ یہاں ہر لفظ ایک خنجر ہے جو روح کو چیرتا ہے اور انسان کو اس کی چھپی ہوئی حقیقت سے آشنا کرتا ہے۔
یہاں ایمان اور الحاد کی جنگ ہے ، عشق اور عقل کا تصادم ، اور وجو د و عدم کی وہ ازلی کشمکش جو ہر انسان کے باطن میں صدیوں سے جاری ہے۔
ڈیمینز کوئی عام ناول نہیں بلکہ ایک ایسا لافانی رزمیہ ہے جو ہر دور میں نئے مفہوم کے ساتھ زندہ ہو جاتا ہے۔ دوستوئیفسکی نے صرف ایک کہانی نہیں دی، بلکہ ایک آئندہ کا اندیشہ ، ایک فکری اذان، اور ایک آئینہ دیا ہے۔ جس میں ہر پڑھنے والا خود کو نئے زاویے سے دیکھتا ہے۔
Shipping Notes
- Free Standard Shipping on $100+ Orders to the USA.
- Except Preorder products are shipped in 48 hours.
- Delivery to the USA:
- Standard Shipping : 3-10 business days
- If time is of the essence, please consider selecting expedited delivery for faster service.
Exchange/Return Notes
- We offer a 30-day return/exchange service after receiving.
- Final sale items are not eligible for returns or exchanges.
- To process your return/exchange, please contact us at [email protected]
- Please click here for more details>>> Return & Exchange Policy